• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹش ایشین انڈی پینڈنس کے چیئرمین چوہدری عبدالمجید کورونا میں مبتلا ہوگئے

گلاسگو (نمائندہ جنگ) اسکاٹش نیشنل پارٹی کے ایشیائی ونگ اسکاٹش ایشین فار انڈی پینڈنس کے چیئرمین چوہدری عبدالمجید کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اس وقت وہ گھر میں قرطینہ ہیں ۔ اسکاٹش حکومت کی سربراہ نکولا سٹرجن، اسکاٹ لینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر الیکس سالمنڈ اور اسکاٹ لینڈ کے جسٹس سیکرٹری حمزہ یوسف کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے بے شمار افراد نے ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی عیادت کی اور ان کی جلداز جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کی ہیں۔ چوہدری عبدالمجید نے جنگ کے قارئین سے بھی خصوصی دعائوں کی درخواست کی ہے اور ان تمام حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مختلف طریقوں سے ان کی عیادت کی اور ان کی صحت کے لئے دعائیں کیں۔
تازہ ترین