• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر طحہٰ سلیم نے کہا ہے کہ شارع فیصل کو اپ گریڈ کرنے کاکام شروع کردیا ہے، شارع فیصل پر واقع مختلف اداروں اور کمپنیز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپ گریڈیشن کے کام میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ تعاون کریںیہ بات انہوں نے شارع فیصل پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹرکراچی کی ہدایات پر شارع فیصل کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز ہوگیا ہے اور مرحلہ وار اسے مکمل کیا جائے گا جبکہ شہر کی دیگر اہم شاہراہوں اور سڑکوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا ۔

تازہ ترین