• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 غیرملکی سفیروں اور نمائندوں کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی جارحیت سے نقصان کا جائزہ لیا، متاثرین سے ملاقات

24 غیرملکی سفیروں اور نمائندوں کا ایل او سی کا دورہ


راولپنڈی( پرویز شوکت،وقائع نگار) بھارت کی کنٹرول لائن پر مسلسل خلاف ورزیوں اور شہر ی آبادیوں کو نشا نہ بنا نے سے پیدا سنگین صورتحال سے آگا ہی حاصل کرنے کیلئے غیر ملکی سفیروں اور دیگر اداروں کے نما ئندوں نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا اس دورے کااہتمام ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل با بر افتخار نے کیا تھا ،ڈی جی آئی ایس پی آر اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام مختلف ممالک کے 24 سفیروں اور غیر ملکی اداروں کے نما ئندوں کو کنٹرول لائن پرجوڑا سیکٹر میں بھارت کی طرف سے جدید اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں نقصان زدہ مکانات دکھا ئے گئے اور اس بھارتی بمباری معصوم شہریوں کی اموات سے بھی آگاہ کیا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج دانستہ شہری آبادی کو نشانہ بنا تی ہے ،ایسا مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے کیا جا رہا ،پاک فوج پیشہ وارانہ ہونیکا ثبوت دیتے ہوئے صرف بھارتی چوکیوں کونشانہ بناتی ہے،بھارت کیجانب سےسول آبادی پر استعمال ہونیوالے کلسٹر بم اور مارٹر گولے بھی دکھائے ،غیر ملکی 24سفیروں آذربائیجان، بوسنیا اور ہرزیگوینا، یورپی یونین، پرتگال، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، یونان، آسٹریلیا، ایران، عراق، برطانیہ ، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی کے سفارتکار اور نمائندے شامل ہیں۔ سوئٹزرلینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن اور افغانستان شامل ہیں، اس دورے کے دوران آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر میجر جنرل با بر افتخار نے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی اور بتایا کہ رواں سال بھارت کی جانب سے 2333مرتبہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں رواں سال 18 شہری شہید اور 185شہری زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج دانستہ طور پر بھار ی ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ فوج ہونے کی حیثیت سے پاک آرمی کی جانب سےصرف فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارت اشتعال انگزی بڑھانے کے لئے شہری آبادی کو بلااشتعال فائرنگ سے نشانہ بنا رہا ہے۔

تازہ ترین