• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے سرمایہ کاری منصوبے کو شدید دھچکا، ہارلے ڈیوڈسن نے پلانٹ بند کر دیا

نئی دہلی ( جنگ نیوز ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصونے کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب امریکی موٹر سائیکل ساز کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے بھارت میں اپنے آپریشنز ختم کر دئے وسکانسن میں قائم ہارلے ڈیوڈسن کمپنی ہریانہ میں قائم اپنا مینو فیکچرنگ پلانٹ بند کردے گی ۔

کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلز آفس کو بھی محدود کردیا جائے گا ۔

ہارلے ڈیوڈسن کمپنی بھارت کی موٹر سائیکل مارکیٹ میں 2011 میں داخل ہو ئی تھی ۔تاہم اسے وہاں ہیروموٹو کارپریشن اور جاپان کی ہنڈا کمپنی سے سخت مقابلے کا سامنا رہا ۔

تازہ ترین