• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی بحران کم ہونے کی توقع نہیں


کراچی میں بجلی کابحران رواں ماہ کم ہونے کی کوئی توقع نہیں، کے الیکٹرک نے گیس پریشر کو جواز بناتے ہوئے بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا، گیس کا پریشر30 ستمبرکے بعد ہی بہترہونے کا امکان ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع نے بتایاکہ کمپنی کو گیس فراہم کرنے والی سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈ سالانہ مرمت کی وجہ سے بندہیں جبکہ دیگر فیلڈ سے بھی گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے اور گیس فیلڈ سے فراہمی 30 ستمبرکے بعد بہترہونے کاامکان ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ اس وقت بھی 125 کروڑ روپے کی نادہندہ کے الیکٹرک کو کراچی کی ضرورت کے مطابق 180 سے 200ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جارہی ہےتاہم گیس پریشر میں کمی بدستور ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک ذرائع نے بتایاکہ آج شہرمیں بجلی کی طلب 3 ہزارمیگاواٹ ہے لیکن انتظامیہ نے طلب پوری کرنے کے بجائے گیس پریشرمیں کمی کوجواز بناتے ہوئے بجلی کی بندش کے دورانیے میں اضافہ کردیا ہے اور تقریبا800 میگاواٹ کاشارٹ فال پوراکرنے کےلیے دن اور رات کے اوقات میں شہر بھر میں 3 سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین