• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کو کوئی پوچھنے والا نہیں، دن رات بجلی بندش، شہریوں کا سکون اور نیند غارت

کے الیکٹرک کو کوئی پوچھنے والا نہیں، دن رات بجلی بندش


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بجلی کے 12 اور 14گھنٹوں کے تعطل نے شہریوں کےدن کا سکون اور رات کا چین چھین لیا زندگی اجیرن بنا دی گیس کی کمی کو جواز بناکر جمعرات کوبھی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری رہی کے الیکٹرک کے پاس کوئی واضح حکمت عملی نہ ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں مستثنیٰ علاقوں میں بھی چار بار ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے جبکہ نقصان اور چوری والے علاقوں میں بندش بارہ سے چودہ گھنٹے تک جا پہنچی ہےصارفین نے شہر میں گزشتہ دو ہفتوں سےجاری بدترین لوڈشیڈنگ پروفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خاموشی پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ کےالیکٹرک جس نے ادارے کو پندرہ سال پہلے خریدا تھا اسےکو ئی پوچھنے والا نہیں ہےکہ اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود اب تک صورتحال کیوں بہتر نہ ہو سکی کے الیکٹرک کا یہ دعویٰ بھی غلط ثابت ہو رہا ہے کہ شہر میں 75 فی صد علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کیا جا چکا ہےگیس کی کمی کا بہانہ ہو درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے بارش کا پہلا قطرہ پڑ جائےنمی بڑھ جائے نیشنل گرڈ اسٹیشن سےسپلائی منقطع ہوجائے یا کوئی اور خرابی ہو اس کا شکار ہمیشہ صارفین گھنٹوں لوڈشیدنگ کی صورت میں ہوتےہیں لیکن کے الیکٹرک کے پاس اسصورتحال سے نمٹنے کا کوئی انتظام نہیں ہوتا کراچی کے شہریوں کو ہر بار بے یارو مدددگار چھوڑ دیا جاتا ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتوں میں شامل سیاسی پارٹیوں کی ہمدردیاں بھی عوام سے زیادہ بجلی ادارے کے ساتھ ہوتی ہیں لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں بلدیہ،سعید آباد،یوسف گوٹھ،اورنگی ٹاؤن،نارتھ کراچی، نیوکراچی،سرجانی ،گلشن معمار،اسکیم 33،قائدآباد،صفورہ ،سائٹ، لانڈھی،کورنگی، شاہ فیصل،گلستان جوہر ،گلشن اقبال تیرہ ڈی کے علاقے شامل تھےناظم آباد،ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی کلفٹن،ڈیفنس فیز ون فیز ٹو،فیز 4 فیز ، لانڈھی،قائد آباد،کیماڑی، اورنگی ٹاؤن،سعدی ٹاؤن محمود آباد، اسکیم 33 کے علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں بجلی کی بندش جاری رہی شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے تک بجلی بندش کی شکایات معمول بن گیا ہے گلشن حدید،لیاری،گلستان جوہر بلاک 19،فیڈرل بی ایریاموسی کالونی، پیالہ ہوٹل کے اطراف ،شاہ فیصل گرین ٹاون اور ملحقہ بلاکس ، بھا یانی ہائیٹس ابوالحسن اصفہانی روڈ،گلشن مسکن چورنگی کے علاقوں سے دن اور رات بجلی کے بند ہونے کی اطلاعات ملیں کاٹھور،گڈاپ،احسن آباد،خواجہ اجمیر نگری،نصرت بھٹو کا لونی،لیاقت اسکوائر، بسم اللہ چوک، لیاقت مارکیٹ اور اردو نگر ،کھو کھرا پارمیں دس سے بار ہ گھنٹے بجلی بند رہی شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کے اضافی بل بھرنے کے باوجود بجلی نہیں دی جارہی شدیدگرمی میں بجلی کی طویل بندش نے زندگی اجیرن کردی ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش سے بیماراوربزرگ افراد شدیدمتاثرہورہے ہیں معصوم بچے گرمی اور حبس میں پریشان رہتے ہیں۔شہربھر میں کے الیکٹرک کی جانب سے دن اور رات کے اوقات میں غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے ، شدید احتجاج ، حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف نعرے لگاتے رہے ، کے الیکٹرک کی ہٹ دہرمی سے نقص امن کا خدشہ پیدا ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق گارڈن ایسٹ،لیاقت آباد نیوکراچی فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال ،کیماڑی ،سرجانی ٹاون ،نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کا شدید احتجاج اور دھرنا اور ٹریفک معطل کر دیا ، گارڈن ایسٹ کے شہریوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا کے باعث نشتر روڈ البیلہ چوک ، لسبیلہ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو گیا ، اور گاڑیو ں کی قطارین لگ گئی ،مشتعل مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے ہمیشہ شدید گرمیوں میں روایتی طور گیس کی کمی کا بہانہ بناکر بجلی کی طویل بندش کر کے شہریوں اذیت میںمبتلا رکھتی ہے ،اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

تازہ ترین