آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ارجن رامپال کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

بھارتی فلم اسٹار ارجن رامپال کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

فلم ’نیل پالش‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکاروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج آنے کے بعد اُنہوں نے اپنے مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری سُنا دی ہے۔

اِس ضمن میں ارجن رامپال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کی صحت کافی بہتر نظر آرہی ہے۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ارجن رامپال نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔‘

ارجن رامپال نے مداحوں کے محبت بھرے پیغامات اور دُعائیوں کے لیے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ ’اُن کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج تو منفی آگئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ اپنی تسلّی کے لیے 4 دن بعد دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں گے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ارجن رامپال نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ان کی نئی آنے والی فلم ’نیل پولش‘ کی شوٹنگ روک دی گئی ہے کیونکہ فلم میں کام کرنے والے اُن کے دو ساتھی اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔


ارجن رامپال نے اپنے ساتھی اداکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے ہوئے لکھا تھا کہ اُمید ہے کہ ہمارے ساتھی اداکار جلد صحتیاب ہوجائیں گے جس کے بعد ہم دوبارہ سے اپنا کام شروع کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج کا بھی انتظار کررہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید