• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: چاقو حملے میں 4 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیرس میں چارلی ہیبڈو کے سابقہ دفاتر کے قریب چاقو حملے (چاقو زنی) کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق چاقو حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو حملے کے دو مشتبہ ملزمان تا حال فرار  ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین