• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اسنوکر چیمپئن رونی کو 18 سالہ نوجوان سے شکست

لندن (جنگ نیوز) 44سالہ عالمی اسنوکر چیمپئن رونی او سلیوان یورپین ماسٹرز کے پہلے رائونڈ میں 18سالہ آئرش نوجوان آرون ہل سے ہارکر باہر ہو گئے۔دریں اثنا ایونٹ میں 24سال کے پیٹر ڈیولن نے تین بار کے سابق عالمی چیمپئن مارک ولیمز کو شکست دے کرگھر بھیج دیا۔ خیال رہے کہ کچھ عرصے قبل رونی نے کہا تھا کہ نوجوان کھلاڑی اچھے نہیں، ان سے ہارنے کیلئے مجھے ایک ہاتھ اور پیر کٹوانا پڑے گا۔

تازہ ترین