آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ ربیع الثانی1442ھ 29؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسریٰ بلگیچ کی موٹروے کیس پر سی سی پی او عمر شیخ کے بیان کی مذمت

اسریٰ بلگیچ کی موٹروے کیس پر سی سی پی او عمر شیخ کے بیان کی مذمت 


انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ نے لاہور موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔رواں ماہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیاددتی کے افسوسناک واقعے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزمان کے بجائے متاثرہ خاتون کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا ’’حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ایک اکیلی عورت کو آدھی رات کو موٹروے سے جانے کی کیا ضرورت تھی وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں؟‘‘سی سی پی او لاہور کے اس بیان پر ملک میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور ملک کی نامور شخصیات نے عمر شیخ کو خاتون سے متعلق یہ بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ نے بھی سی سی پی او لاہور کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت چاہے اکیلی ہو یا بچوں کے ساتھ وہ اکیلی ڈرائیو کرسکتی ہے آپ کو صرف ایک چیز کرنے کی ضرورت ہے خواتین کو تحفظ فراہم کریں۔اسریٰ نے مزید لکھا کہ بطور پولیس آفیسر آپ اس بات سے مطمئن ہیں کہ آپ کی سڑکوں پر مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے اگر کوئی خاتون کہیں جانے کے لیے اس سڑک کا انتخاب کرتی ہے تو یہ ان ملزمان کا حق ہے کہ وہ خاتون کے ساتھ زیادتی کریں اور انہیں قتل کردیں؟اسریٰ بلگیچ نے سی سی پی او لاہور پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس معاملے میں چونکادینے والی لاعلمی کامظاہرہ کررہے ہیں۔ آپ کو اپنے خیالات تبدیل کرنے چاہئیں لیکن یہ ناممکن لگتا ہے آپ اور آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث ہیں۔واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور موٹروے زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون سے متعلق بیان دینے پر معافی مانگ چکے ہیں۔

دل لگی سے مزید