• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی کوئی جماعت استعفے دینے کیلئے تیار نہیں، تجزیہ کار

’اپوزیشن استعفے دینے کیلئے تیار نہیں‘


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال اپوزیشن نہ استعفے دے گی نہ دھرنا اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد لائے گی، شیخ رشید، کیا وزیر ریلوے کا دعویٰ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی جماعت استعفے دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔

شیخ رشید کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ چاہتے ہیں اپوزیشن کچھ کرے،اپوزیشن کی تحریک چلی تو اس کا محور پنجاب ہونا چاہئے،مظہر عباس نے کہا کہ شیخ رشید کی بات درست لگتی ہے کیونکہ ابھی تک اپوزیشن پارٹیوں کی کوئی سیاسی سرگرمی نظر نہیں آرہی ہے۔

اپوزیشن کا 29اکتوبر کو جلسہ کراچی میں رکھنا دلچسپ ہے کیونکہ پاکستان میں سب سے زیادہ مدرسے کراچی میں ہیں، اپوزیشن کی تحریک چلی تو اس کا محور پنجاب ہونا چاہئے۔

ایسا لگتا ہے کہ گیٹ نمبر چار کا رجسٹر شیخ رشید کے ہاتھ لگ گیا ہے، اسی وجہ سے شیخ رشید کو پتا ہے کہ کون ،کب اور کس جگہ پر ملا ہے۔

تازہ ترین