• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے تین امیدواروں کا انتخاب

کراچی( سید محمد عسکری )تلاش کمیٹی نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے تین امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے تلاش کمیٹی نے ڈاکٹر نبی بخش جمانی کو پہلا نمبر دیا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر ڈاکٹر خلیل احمدابوپوتو اور تیسرےنمبر پر ڈاکٹر سرفراز سولنگی رہے۔ تلاش کمیٹی کی سفارشات کو حتمی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ کو ارسال کردیا گیا ہے ۔تلاش کمیٹی کوشاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئےموصول 40 درخواستوں میں سے 8 کو انٹرویو کے قابل قبول قرار دے دیا تھا ڈاکٹر قدیر راجپوت کی سربراہی میں تلاش کمیٹی نے جن امیدواروں کوشارٹ لسٹ کیا تھا ان میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عارف زبیر، سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح برفت، پروفیسر امداد علی اسماعیلی، ڈاکٹر عبد الرزاق مہر، ڈاکٹر سرفراز سولنگی، ڈاکٹر نبی بخش جمانی، ڈاکٹر خلیل احمد ہالیپوتو اور ڈاکٹر غلام سرور کھنڈ شامل ہیں۔ ان 8 امیدواروں کو انٹرویو کے لیئے طلب کیا گیا تھا۔تلاش کمیٹی تین امیدواروں کا انتخاب کر کے وزیر اعلی سندھ کو نام بھیج دیئے- موجودہ خاتون وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ کی چار سالہ مدت ملازمت ختم ہونے میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور ان کی مدت مین توسیع نہیںکی گئی۔
تازہ ترین