• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن اتنی بڑھ گئی جانوروں کا کھانا چوری ہورہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ جو جانور اللہ پاک نے اونچے پہاڑوں میں رہنے کیلئے بنایا اسے ہم نے یہاں لا کر بند کر دیا ہے۔

شیر کی ہلاکت پرتوہین عدالت کے شوکاز نوٹس والا معاملہ بعد میں دیکھیں گے، چڑیا گھر میں شیر بہت تشویشناک حالت میں تھے، آج تک کسی نے بتایا ہے کہ اسلام نے جانوروں کو کیا حقوق دئیے ہیں۔

کرپشن اس حد تک ہو گئی ہے کہ جانوروں کے کھانے کو بھی چوری کیا جا رہا ہے، جس طرح کے کرائمز آج کل خواتین اور بچوں کے حوالے سے سن رہے ہیں یہ بھی مائنڈ سیٹ ہے جس معاشرے میں زندگی کی قدر نہ ہو وہاں ایسے ہی جرائم ہوں گے۔

تازہ ترین