• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے نوجوان سمیت 4افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے نوجوان سمیت 4افراد کی لاشیں ملیں ۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 5Gکالی مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہو ئی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی ا سپتال منتقل کی ،جہاںاس کیشناخت 45سالہ عادل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہوسکی، پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی اصل وجہ معلوم ہو گی ،اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔ کیماڑی بدر گراؤنڈ کے قریب واقع گھر سے نوجوان کی پھندا لگی ہوئی ملی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال منتقل کی ،جہاں اس کی شناخت 12 سالہ عبیداللہ ولدبصیر خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی، مزید تفتیش جاری ہے ۔
تازہ ترین