• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے میگزین کے دفتر کے قریب حملہ، 4 افراد زخمی


 پیرس (اے ایف پی /رضا چوہدری )فرانس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے سابقہ دفتر کے قریب ہونےوالے ایک حملےمیں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جس کے بعد علاقے میں خو ف پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے نکلنے میں ڈر ررہےہیں، پولیس کاکہنا ہے کہ چاقو سے حملہ کرنےوالے افراد میں سے ایک کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حراست میں لیا گیا ایک 18 سالہ نوجوان پاکستانی نژاد ہے جبکہ دوسرا 23 سالہ الجیریا نژادہے،تاہم دونوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین