• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سبین گل سے تسنیم کوکب کی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب، ایم پی اے سبین گل سے جوائنٹ سیکرٹری جنوبی پنجاب تسنیم کوکب نے ملاقات کی اور انہیں ممبر صوبائی پارلیمانی کمیٹی برائے وومن ایمپاورمنٹ پنجاب تعیناتی پر مبارکباد دی۔اس موقع پرمعاؤن خصوصی وزیر اعلی پنجاب وایم پی اے سبین گل نے کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق ہم سب کو یکجا ہوکر خواتین کے حقوق کیلئے اور بڑھتی ہوئی جنسی زیادتی کو روکنے کیلئے اہم فیصلے کرنا ہونگے۔جنسی زیادتی کرنے والے انسان نہیں حیوان ہیں اور ان کے ساتھ بھی حیوانوں والا سلوک کر نا ہوگا۔
تازہ ترین