• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سرکاری آٹے کی شفاف ترسیل کیلئے مزید اقدامات

پشاور( وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری آٹے کی شہریوں تک شفاف رسائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے انتظامیہ نے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر ڈیلر کوٹہ 23 بوری سے بڑھا کر40 بوری کر دیا ہے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پشاور ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے280ڈیلرز کو12600 بوری آٹا روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے دیا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس عمل کو شفاف رکھنے کیلئے روزانہ ریکارڈ مرتب کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری آٹے کی رسائی عوام تک یقینی بنانے کیلئے طریقہ کار کو آسان کر رہی ہے جس میں سرکاری آٹے کی عدم دستیابی پر آویزاں بینرز پر شکایات درج کرنے کیلئے رابطہ نمبرز دیئے جائے گے جبکہ غلہ مارکیٹ کے علاوہ دور دراز سے آنے والے شہریوں کو قریبی ڈیلر سےآٹا کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) نے مزید کہا کہ انتظامیہ کے پاس آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور محکمہ خوراک کی ٹیم کے ہمراہ غلہ مارکیٹ سمیت شہر بھر کے آٹا ڈیلرز کوروزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جارہا ہے بلیک میں آٹے کی فروخت پر قابو لیا گیا ہےپشاور میں سرکاری اٹے کی ترسیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، ڈیلرکوٹے میں اضافہ کرکے 40 بوری یومیہ کر دی گئی ہے
تازہ ترین