• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل مقدمے میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید پر مشتمل سنگل بنچ نے مستورات کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی۔ مدعی مقدمہ محمد شعیب کیجانب سے کیس کی پیروی بہلول خٹک ایڈوکیٹ نے کی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے پولیس سٹیشن عبدالحمید شبقدرکی حدود میں 21جولائی 2020کو مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کرکے محمد قاسم کو قتل کیا ہے ۔ ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔ دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل بہلول خٹک نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد نعمان نے خواتین کے تنازعے پر اسکے موکل کے بھائی کو قتل کیا جسکی باقاعدہ شہادتیں اور ریکارڈ بھی موجود ہیں ۔اسلئے ان کی ضمانت پر رہائی نہیں ہوسکتی کیونکہ انہوں نے بے گناہ شخص کو قتل کیا ہے۔ عدالت نے درخواست پردلائل مکمل ہونے پر ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
تازہ ترین