• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف بتائیں اسامہ بن لادن سے کتنے پیسے لیے؟ شیخ رشید


وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے اسامہ بن لادن سے چندے کی صورت میں کتنے پیسے وصول کیئے؟

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف پر سوالات اٹھا دیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ بھارت کو اجمل قصاب کا پتہ کس نے دیا؟ نواز شریف ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے؟

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب کورٹ بلاتی ہے تو نوازشریف بیمار بن جاتے ہیں، میں ایک ملاقات کی نہیں، ملاقاتوں کی بات کرتا ہوں۔


وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی بار ان کی ملاقات لمبی ہو جاتی تو مجھے گاڑی میں ہی بیٹھنا پڑتا تھا، یہ لوگ برادریوں کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں۔

تازہ ترین