• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے زین العابدین کو نیا ممبر آئل اوگرا بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر زین العابدین کو ممبر آئل آف اوگرا مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وہ 3سال تک اوگرا کے ممبر آئل رہیں گے۔ وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان نے انکی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم کی منظوری سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے جو زین العابدین کو ممبر آئل بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ زین العابدین کا آئل اینڈ گیس شعبے کا 20سالہ تجربہ ہے۔
تازہ ترین