• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں پر پولیس تشدد کا نوٹس لیا جائے، ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد حیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ ،وارث اچکزئی،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،صدر تحصیل نا نا صاحب شاہ مسعود کاکڑ،ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،غفار بادینی اورنثار اچکزئی نے بیان میں گزشتہ روز ایوب سٹیڈیم میں کھلاڑیوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور کھلاڑیوں کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی لحاظ سے بلوچستان میں بے شمار مواقع موجود ہیں ۔ ایک حلقے تک اسپورٹس و کھیل کے مواقع فراہم کرنا بلوچستان بھر کے عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ 2012ء میں سپیرہ راغہ روڈ کی کٹنگ کے باوجود تاحال مذکورہ روڈ کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات اور باغات تباہ ہورہے ہیں لہٰذا اس جانب توجہ دی جائے۔
تازہ ترین