• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران دیکھ لیں گے آج کراچی جاگ چکا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن


امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کاکہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل فوری طور پر مرد شماری دوبارہ ہونی چاہیے، اسلام آباد تک کے حکمران دیکھ لیں گے آج کراچی جاگ چکا ہے۔

کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ’حقوق کراچی مارچ ‘ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ یہ مارچ ایک تحریک کا نکتہ آغاز ہے، اسلام آباد کے حکمران آج دیکھ لیں گے کراچی جاگ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخانات سے قبل فوری طورپر مردم شماری دوبارہ ہونی چاہیے، فرسودہ جعلی بلدیاتی قانون کسی کام کا نہیں ہے، جماعت اسلامی کا ٹاسک اس نظام کو تبدیل کرنا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کامزید کہنا تھا کہ شہر میں تمام لسانی اکائیوں کو جوڑ کر رکھنا چاہیے۔

تازہ ترین