امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم سے ملاقات کی۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے لوڈشیڈنگ، اووربلنگ، کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکت و دیگر مسائل پر نیپرا کی ٹیم سے گفتگو کی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی مسائل کے حوالے سے نیپرا کو تحریری رپورٹ بھی جمع کروائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک نے فرنیس آئل اور گیس کی فراہمی کی کمی کا بہانہ بنایا ہواہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کےالیکٹر ک کے ہر سینٹر پر نیپرا کےنمائندے تعینات کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔