• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے موجودہ حالات تسلی بخش نہیں، آصف کرمانی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے سینیٹ کے ہر اجلاس میں مہنگائی کے خلاف آدھا گھنٹہ احتجاجاً بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کسی طور بھی تسلی بخش نہیں، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے قیام کے مقاصد سے دور کردیا گیا، ملکی سلامتی کے لیے قائدِاعظم محمد علی جناح کے سیاسی اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے۔

آصف کرمانی نے مزید کہا کہ قومی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کو مقدم رکھا جارہا ہے۔

تازہ ترین