• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹ مڈلٹن کی حاملہ ہونے کی افواہ، شاہی پرستار خوش

برطانوی شاہی خاندان کے سینیئر رکن اور مستقبل میں برطانیہ کے ممکنہ بادشاہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے حاملہ ہونے سے متعلق ان دنوں افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

ان افواہوں کی وجہ یہ ہے کہ برطانوی نیچرلسٹ ڈیوڈ اٹینبرو کے ساتھ کینسنگٹن پیلس کے باغ میں ڈچز آف کیمبرج ایک نئی خاندانی تصویر میں اپنا پیٹ پکڑے نظر آئیں۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے شاہی خاندان کے پرستاروں کو امید ہے کہ شاہی محل سے جاری ہونے والی اس تازہ ترین تصویر جس میں شہزادہ ولیم، انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اور بچے پرنس جارج آف کیمبرج، پرنسس شارلٹ آف کیمبرج اور پرنس لوئیس آف کیمبرج سر ڈیوڈ اٹینبرو کے ساتھ آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر نظر آرہے ہیں، تصویر کا افواہوں کا سبب بننے والا زاویہ وہ انداز ہے جس میں کیٹ نے اپنا پیٹ پکڑے نظر آرہی ہیں۔

شاہی پرستاروں نے اس حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔ اس ہفتے کے آغاز میں 94 سالہ براڈ کاسٹر ڈیوڈ اٹینبرو اپنی آنے والی فلم کی آؤٹ ڈور اسکریننگ کو دیکھنے کے حوالے سے شاہی محل آئے تھے اور یہ تصاویر ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج اور ان کے بچوں کے ساتھ لی گئیں۔

ادھر شاہی محل کے آفیشل بیان میں جو انسٹاگرام پر جاری ہوا ہے، کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج، سر ڈیوڈ اٹینبرو کے ساتھ بنائی گئیں ان تصاویر کو شیئر کرنے کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔

تازہ ترین