برطانیہ: اراکین پارلیمنٹ کو دھمکیاں، نیا نیشنل ڈیموکریسی پروٹیکشن یونٹ قائم
برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کو ملنے والی دھمکیوں اور بدسلوکی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے نیا نیشنل ڈیموکریسی پروٹیکشن یونٹ قائم کیا گیا ہے، جو پولیس فورسز کی مدد کرے گا، یہ نیا یونٹ پولیس چیفس کونسل کے تحت کام کرے گا اور اس کی قیادت پولیس چیف کرس بالمر کو سونپی گئی ہے۔