• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے جلدبازی میں انخلا غیر دانشمندانہ ہوگا، عمران خان

افغانستان سے جلدبازی میں انخلا غیر دانشمندانہ ہوگا، عمران خان 


اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ بین الافغان مذاکراتی عمل میں مزید مشکلات آ سکتی ہیں تاہم اس کے لئے تمام فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘افغانستان سے اقوام عالم کا جلد بازی میںانخلا غیر دانشمندانہ ہوگا۔ امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ میں اپنے مضمون میں عمران خان نے لکھا ہے کہ اس وقت افغانستان اور خطے کے لیے امید کا سنہری موقع ہے‘جب تک ہمارے افغان بہن بھائیوں کو امن و سکون نصیب نہیں ہو گاپاکستان بھی حقیقی امن حاصل نہیں کر سکتا۔ عمران خان کے مطابق امن عمل سست اور تکلیف دہ بھی ہو سکتا ہے۔اس موقع پر یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مذاکرات کی میز پر تعطل میدان جنگ میں خونی تصادم سے کہیں بہتر ہے۔

تازہ ترین