• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ نصر اللہ نےمحترمہ بے نظیر بھٹوکےساتھ تحریک بحالی جمہوریت میںبے مثال جدوجہد کی،پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریز اطلاعات کا ویڈیو لنک اجلاس آج صبح گیارہ بجے شروع ہوگا،اجلاس میں شریک میزبان منور انجم سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات شرکت کریں گے۔مزید برآںپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی پر کہا ہے کہ نوابزادہ نصرللہ مرحوم سچے جمہوریت پسند رہنما اور وضع دار شخصیت تھے،نوابزادہ نصر اللہ نےمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ہمراہ تحریک بحالی جمہوریت میں بے مثال جدوجہد کی،نوابزادہ نصرللہ نے پوری زندگی آمریت کے خلاف جنگ لڑتے گزاری بابائے جمہوریت کا خاندان چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں آمرانہ زہنیت کے خلاف جدوجہد کا حصہ ہے۔
تازہ ترین