• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن تحریک کے ذریعے این آر او چاہتی ہے‘ جمعیت س

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت س کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا عبدالواحد بازئی،حاجی عبدالقیوم مرزئی،مولانا طاہر شاہ اخوند زادہ،حاجی اختر شاہ ودیگر نے کہا ہے کہ کوئی این آراو چاہتاہے تو کوئی این آراو دینے سے منکر ہےحکومت اوراپوزیشن کی نظریں این آراو پر لگی ہوئی ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں لوگ دن رات ایک کرکے بھی دووقت کی روٹی حاصل نہیں کرپارہے رہنمائوں نے بیان میں کہاکہ کوئٹہ کے شہریوں کیلئے پانی کاحصول ایک خواب بن چکا ہے مہنگائی کے طوفان سے لوگ نان شبینہ کومحتاج ہوچکے ہیں ملک میں سب کچھ آمریت طرز پرچل رہاہے اپوزیشن تحریک کے ذریعے این آر او حاصل کرنا چاہتی ہیں حقائق پر مبنی بات تو یہ ہے کہ چور کو چور کہنا چاہیے ۔
تازہ ترین