چین میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 16 کان کن ہلاک ہوگئے۔
چین کے شہر چونگ چنگ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان دب گئی جس کے نتیجے میں 17 کان کن کان کے ملبے میں پھنس گئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے ایک کان کن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جبکہ 16 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
ہلاکتیں کاربن مونوآکسائیڈ کا لیول بڑھنے کی وجہ سے ہوئیں۔