• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اسٹار ندیم آج شادی کی 49 ویں سالگرہ منارہے ہیں

پاکستان فلم انڈسٹری میں 50 برس سے زیادہ کا عرصہ گزارنے والے سپر اسٹار لاکھوں دلوں کی دھڑکن اداکار ندیم آج اپنی شادی کی 49 سالگرہ منارہے ہیں۔

پاکستان کے لیجنڈری اداکار ندیم کی شادی اداکارہ فرذانہ سے 1968ء میں ہوئی تھی اور  ان کے دو بیٹے ہیں۔


50 تک سلور اسکرین پر راج کرنے والے منجھے ہوئے اداکار ندیم نے اپنی پہلی فلم چکوری کی کامیابی کے ایک برس بعد شادی کرلی تھی۔

ان دونوں کی ازدواجی زندگی میں نشیب و فراز کا سلسلہ چلتا رہا ہے۔

علاوہ ازیں ان کے ساتھی فنکار مصطفیٰ قریشی نے بھی پچھلے ہفتے اپنی شادی کی گولڈن جوبلی منائی ہے۔

تازہ ترین