• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغداد میں راکٹ حملے، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، دو زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں راکٹ حملے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

عراقی فوج کے مطابق ایئرپورٹ کے نزدیک ایک گھر پر دو راکٹ فائر کیے گئے، راکٹ حملے میں دو خواتین اور تین بچے جاں بحق ہوئے جبکہ دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے کا نشانہ بغداد ایئرپورٹ تھا۔

تازہ ترین تشدد کے واقعات میں پہلی باری عراقی سویلین ہلاک ہوئے ہیں، اور کہا جارہا ہے کہ ملیشیا کے حملوں کا نشانہ ملک میں موجود امریکی مفادات ہیں۔

تازہ ترین