• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ کے نغمہ نگار اور رائٹر ابھیلاش نے دنیا کو الوداع کہہ دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سال 1986میں آنے والی فلم انکش کیلئے ’اتنی شکتی ہمیں دینا داتا، من کا وشواس کمزور ہو نہ‘جیسے مقبول گانے لکھنے والے نغمہ نگار اور رائٹر ابھیلاش اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ تفصیلات کے مطابق کینسر کے مرض کے باعث انہوں نے گزشتہ روزصبح4 بجے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ابھیلاش گزشتہ دنوں ہی جگر کینسر سے متاثر پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے جگر ٹرانس پلانٹ کی تیاری کی جارہی تھی لیکن حالت بگڑنے کے باعث ممبئی میں ان کا انتقال ہوگیا۔ابھیلاش نے لال چوڑا (1974) ساون کو آنے دو (1979) انکش (1986) جیسی فلموں کے گانے لکھے ہیں۔ دو دن پہلے نغمہ نگار ابھیلاش جگر کینسر سے متاثر ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ اسی سال مارچ میں ابھیلاش کی پیٹ کی آنتوں کا بھی آپریشن ہوا تھا جس کے بعد سے انہیں چلنے پھرنے میں پریشانی کا سامنا تھا۔ ابھیلاش نے ممبئی کے گورے گاؤں میں واقع اپنے گھر پر آخری سانس لی۔ سابق صدر گیانی زیل سنگھ سے کالاشری ایوارڈ وسول کرنیوالے ابھیلاش کا ʼ’اتنی طاقت ہمیں دینا داتا‘ آج بھی بہت مشہور ہے۔ یہ گانا آج بھی بھارت کے بہت سارے اسکولوں کی دعاؤں کا حصہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس گیت کا دنیا بھر میں 8 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ ʼاتنی شکتی ہمیں دینا داتاکے علاوہ ، ابھیلاش کے ʼتمہاری یاد کے ساگر میں ، ʼسنساہ رے اک ندیا اور ʼسانجھ بھئی گھر آ جا جیسے گانے بھی کافی مقبول ہوئے۔

تازہ ترین