• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست آسام کی واحد خاتون وزیر اعلیٰ انورا تیمور آسٹریلیا میں انتقال کر گئیں

کراچی ( جنگ نیوز ) بھارتی ریاست آسام کی پہلی اور واحد وزیر اعلیٰ سیدہ انورا تیمور 83، آسٹریلیا میں انتقال کر گئیں ۔وہ گزشتہ چار سال سے آسٹریلیا میں اپنے بیٹے کے پاس قیام پذیر تھیں جہاں ان پر دل کا دورہ جاں لیوا ثابت ہوا ۔وہ 1972سے کانگریس کے ٹکٹ پر چار مرتبہ اسام اسمبلی کی رکن منتخب ہو ئیں ۔6دسمبر 1980سے 30 جون 1981تک انورا تیمور آسام کی وزیر اعلیٰ رہیں ۔

تازہ ترین