• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلازمہ تھراپی کو بطور علاج منظور کرنے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں پلازمہ تھراپی کے ٹرائل کے نتائج ایسے وقت میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرائے گئے جب کورونا وائرس کے کیسز انتہائی کم سطح پرچلے گئے تھے جس کےباعث پلازمہ تھراپی کو بطور علاج منظور کرنے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں 357مریضوں پر پلازمہ تھراپی کا تجربہ کیا گیا جن میں بیمار ، شدید بیمار اور وینٹی لیٹر پر موجود مریض شامل تھے ۔ جو افراد وینٹی لیٹر پر نہیں تھے لیکن وائرس نے انہیں شدید متاثر کیا تھا ،ان کا سانس شدید اکھڑگیا تھااوروہ ریسپائیریٹری فیلیئر میں تھے ان کی پلازمہ تھراپی کی گئی ۔ ان میں سے 92فیصد افراد کو بچا لیا گیا ۔

تازہ ترین