• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSIC اجلاس، وزیراعلیٰ اور کورکمانڈر کی موجودگی میں کراچی کیلئے اربوں کے منصوبے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)PSIC اجلاس، کور کمانڈر کراچی کی موجودگی میں اربوں کے منصوبوں پر بریفنگ، بی آر ٹی آئندہ سال جون تک مکمل ہوجائیگا، یلو لائن، نکاسی و فراہمی آب اور کے سی آرمنصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیاگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی رابطہ اور عملدرآمد کمیٹی (PSIC) کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا جس میں پانی کی فراہمی، سیوریج ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، برساتی نالوں، داخلی راستوں کی بہتری اور ماس ٹرانزٹ سسٹم کی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں متاثرہ لوگوں کو معاوضہ دینے کیلئے مختلف آپشن پر بھی خیالات کا اظہار کیاگیا۔ 

اجلاس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، میجر جنرل عاقل، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی افتخار شہلوانی، کمشنر کراچی سہیل راجپوت، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سیکریٹری منصوبہ بندی اور سیکریٹری ریلوے نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔ 

چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم نے جاری منصوبوں یعنی کراچی پیکیج کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ 

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے کو 27 ارب روپے کی لاگت سے پی پی پی موڈ کے تحت لانچ کیا جارہا ہے اس منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ اگلے ماہ کی جائے گی ۔

برساتی پانی کی نکاسی؛58.7ارب روپے کے برساتی پانی کے نالوں کی سات اسکیمیں ہیں جومندرجہ ذیل ہیں، ندیوں اور نالوں کی صفائی جس میں لیاری ندی، ملیر ندی اور گجر نالہ، محمود آباد اور اورنگی نالے شامل ہیں۔

تازہ ترین