آپ آف لائن ہیں
جمعہ5؍ربیع الاوّل 1442ھ 23؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ودیگر سے جواب طلب

لاہور ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کیس کی سماعت آج ( منگل ) تک ملتوی کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ،محکمہ صحت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کئے ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے ، استدعا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے ۔

اہم خبریں سے مزید