• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ہوا باز طیاروں کے سسٹم کی پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس

اسلام آباد (پرویز شوکت) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی زیر صدارت بغیر ہوا باز طیاروں کے سسٹم کی پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبوں سمیت مختلف وزارتوں کے افسران نے شرکت کی۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری عبدالستار کھوکھر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ریموٹ کے ذریعے ایئر کرافٹ سسٹم کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس کی روشنی میں یہ صحیح وقت ہے کہ بغیر ہوا باز ایئر کرافٹ پالیسی (یو اے ایس) کے استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی پالیسی تشکیل دی جائے۔
تازہ ترین