• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ندیم شفیق ملک ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آ ف پا کستان تعینات

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے ڈاکٹر ندیم شفیق ملک کو ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آ ف پا کستان تعینات کر دیا ہے۔ پولیس سروس گریڈ 20 کے شارق جمال کی خدمات نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ، جاوید جِسکانی کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پاس کے گریڈ 17 کے افسر وقار علی خان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپردکر دی گئی ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن قیصر مجید کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے قیصر مجید 18 ستمبر 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن مظہر الحسن شاہ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔گریڈ 19 کے مظہر الحسن شاہ 2 مارچ 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔
تازہ ترین