• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدﷲ عبدﷲ کی پاک افغان تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر شاہ محمود سے بات چیت



اسلام آباد(جنگ نیوز، خبرایجنسیاں) عبداللہ عبداللہ کی پاک افغان تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر شاہ محمود سے بات چیت، افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کوسراہتے ہیں، انہوں نے اسپیکر سے بھی ملاقات کی۔ تفصیلات کےمطابق افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا، نور خان ائیر بیس اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق سمیت دیگر حکام نے عبداللہ عبداللہ کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عبداللہ عبداللہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا ۔

تازہ ترین