• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں دو کمسن بچیاں، 3 لڑکے، دو خواتین زیادتی کا شکار

ملتان، رحیم یار خان، (نمائندہ جنگ) دو کمسن بچیاں، 3لڑکے، دو خواتین زیادتی کا شکار‘ ملتان میں پولیس نے 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف جبکہ دو بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،میلسی میں خاتون سے زیادتی، پولیس کا عدم تعاون، ہیڈ راجکاں لڑکے، کہروڑپکا میں کمسن بچی سے زیادتی کی گئی، رحیم یار خان میں ہمسائے کی خاتون سے زیادتی، میلسی کے محلہ ہری پورہ کی 38 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی، پولیس کا عدم تعاون، ہیڈ راجکاں پولیس کی کارروائیاں، 12سالہ لڑکے سے زیادتی، کہروڑپکا میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش مقدمہ درج‘ ملتان میں شاہ شمس پولیس کو شبانہ بی بی نے بتایا کہ رات گئے ملزم خلیل احمد میرے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگیا اور میری 8 سالہ بیٹی کو زبردستی اٹھا کر کمرے میں لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنانے لگا، تو بچی کے شور و وا ویلا پر اہل خانہ اٹھ گئے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔ ملتان کی صدر جلالپور پولیس کو رفیق احمد نے بتایا کہ میرے بیٹے اور چچازاد بھائی کو ملزمان آصف ،سلیم ،ارشد ،شاہد اپنی موٹرسائیکلوں پر بٹھاکر بستی گنج لےگئے، دونوں بچوں کو کپاس کی فصل میں لےجاکر شاکر اور سلیم نے بدفعلی کی جبکہ ارشد اور شاہد پہرہ دیتے رہے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، رحیم یارخان کے موضع باہن والا کی رہائشی 30سالہ رضیہ بی بی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ رات کے وقت اپنے گھر میں سو رہی تھی کہ اسی دوران ہمسایہ ذوالفقارعلی جو کہ پسٹل سے مسلح تھا گھر میں داخل ہوا اور زیادتی کانشانہ بنایا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالفقارعلی کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین