• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں مسلسل اضافہ، مزید 9؍ اموات، 566؍ نئے کیسز


اسلام آباد (این این آئی، اسٹاف رپورٹر) کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، پیر کو ملک میں کورونا کے 566 نئے کیسز اور9 اموات رپورٹ ہوئیں، نئے کیسز آنے کے بعد فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 8353؍ تک جا پہنچی جس میں 451؍ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، منگل کو ہونے والی اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6466؍ ہوگئی۔ جبکہ اب تک 296022؍ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 اورمجموعی اموات کی تعداد 6466 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 22 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 99 ہزار 219، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 701 ، بلوچستان میں تعداد 15 ہزار 92 ہوگئی۔

تازہ ترین