• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کا بیٹا،بھائی گھر کا سہارا،غم متاثرہ خاندان ہی سمجھتا ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(پ ر)سینٹر(ر) سابق صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سے منسوب بیان کہ "بلوچستان کا مسئلہ مِسنگ پرسن نہیں غربت ہے "اس پر دکھ ہوا ، اس بیان کو انسانیت کی تذلیل اور اسلامی اصولوں کے منافی قبائلی معاشرے کے لئے جلتی پر تیل کا کام سمجھتا ہوں اگر ان کا یہ بیان درست ہے تو وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حکم صادر کریں کہ چمن تا سوئی،جیونی تا تفتان ایف سی کی تعیناتی کو ختم اور اس فورس کو صرف قانون کے مطابق بارڈر کے بیس کلومیٹر تک محدود کیا جائے،اگر مِسنگ پرسن کا مسئلہ صوبے کا نہ ہوتا تو صوبے کے ترقیاتی بجٹ سے انتظامی وامن و امان پر اخراجات زیادہ نہ ہوتے اور نہ ہی سینٹ میں گنگ زبان بھرتی ہوتے،حکومت عوام اور ان کی جان و مال ،عزت آبرو کے سودے کے بل بوتے پر قائم ہے، ایک انسان جو کسی کا بیٹا ،بھائی گھر کا سہارا ہوتا ہے اس کا غم متاثرہ خاندان سمجھتا ہے، افسوس کہ مسئلے کے حل کی بجائے اس کو مسئلہ نہیں سمجھا جارہا ، اللہ کرے یہ واقعات کسی کے بچوں کے ساتھ پیش نہ آئیں ۔
تازہ ترین