• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن عمل پرسنجیدگی سے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے، ستار چشتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی نے کہا کہ افغان حکومت امن عمل پرسنجیدگی کامظاہرہ کرکے مذاکرات کو آگے بڑھائے۔ مذکرات کی کامیاب کے لیے قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرے سامراجی قوتیں افغانستان امن عمل سبوتاژ کرنے سے مذموم مفادات حاصل کر رہی ہیں۔خصوصاً بھارت ہمسایہ ممالک میں بدامنی پھیلانے کے لیے افغانستان میں امن نہیں چا ہتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بیس سال سے افغانستان میں جنگ لڑ رہا ہے سپر پاور ہونے کے باوجود جنگ میں ہارنے کے بعد اب افغانستان سے نکلنے کیلئے محفوظ راستہ تلاش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ افغان امن مذکرات کی کامیابی سے نہ صرف اسلامی امارت افغانستان بلکہ پوری خطہ امن کا گہوارہ بن جائے گا۔ 20سال سے عالمی طاقتوں نے اپنے مفادات کے لئے افغانستان کوراکھ کردیا۔ جس سے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ ممالک بھی ہر لحاظ سے تباہی سے دوچار ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی امارت افغانستان میں قیام امن، مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لئے عالمی قوتوں اور افغانستاں نے سنجیدگی کامظاہرہ نہ کیا تو شاید پھر تاریخ ان کو معاف نہیں کریگی۔
تازہ ترین