• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی مسافر طیارے دنیا بھر میں منتقل کرنا شروع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی ایئر لائنز اپنے جہازوں کو دنیا بھر میں منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

منصوبہ بندی پہلے سے موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

 اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کچھ جہاز پہلے ہی قبرص، ایتھنز، تھائی لینڈ، امریکا اور دیگر یورپی ممالک منتقل ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج  کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی ایسے دشمن کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے جو ملکی سلامتی کو خطرہ بنے۔

جنوبی اسرائیل کے نیواتیم ایئر بیس کے دورے کے دوران ایال ضمیر نے فضائیہ کے پائلٹس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی فوج کسی بھی محاذ پر طاقتور حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کو مزید تین جدید F-35 جنگی طیارے مل گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون میں ایران کے ساتھ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران فضائیہ نے بے مثال عملی تجربہ حاصل کیا، جس سے مستقبل میں کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے تیاری مزید مضبوط ہوئی ہے۔ 

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ فوج کسی بھی ’’اچانک جنگ‘‘ کے امکان کے لیے بھی تیار ہے۔

دوسری جانب  اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ نے اسرائیل کے لیے سفری انتباہ میں نرمی کر دی ہے، تاہم غزہ، لبنان اور شام کی سرحدوں کے قریب سفر سے اب بھی گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید