• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے حادثات سے بچاؤ کے سلسلہ میں 15 روزہ روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آگاہی واک میں انچارج ایجو کیشن یونٹ محمد سہیل انسپکٹر، انچارج ملتان پولیس  ریڈیو شاہد جاوید مئیو انسپکٹر، رکشہ یونین کے عہدیداران اور شہر کی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس آگاہی مہم کے دوران ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن اور ملٹی نیشنل کمپنی کے تعاون سے شہر کے مختلف مقامات پر بینرز اور روڈ سیفٹی کیمپ لگائے جائیں گے جن پر روڈ سیفٹی قوانین درج ہونگے۔ اس کے ساتھ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی آگاہی دینے کے لیے مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
تازہ ترین