• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول اساتذہ سے ٹائم سکیل واپس لینے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے سکول اساتذہ سے ٹائم سکیل واپس لینے کی ہدایت کردی بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ نےاساتذہ سے ٹائم سکیل واپس لینے کیلئے محکمہ تعلیم کو احکامات جاری کر دیئے۔ محکمہ سکولز نے گزشتہ ماہ سینکڑوں اساتذہ کو ٹائم سکیل کی بنیاد پر ترقیاں دی تھیں،مگر اب تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن سےٹائم سکیل حاصل کرنے والے اساتذہ کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں،تاکہ ٹائم سکیل واپس لیا جاسکے ، اس بارے میں محکمہ سکولزملتان کا کہنا ہے کہ ہم سے ڈیٹا مانگا گیا ہے تاہم ابھی ٹائم سکیل واپس لینے کی ہدایات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔
تازہ ترین