• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد کا شکار پوسٹ ماسٹر خاتون کی DPO سے ملاقات

پنجاب کے ضلع ساہیوال میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی سینئر پوسٹ ماسٹر خاتون نے ڈی پی او امیر تیمور سے ملاقات کی۔

ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور نے خاتون صوفیہ اسلم کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پی ٹی آئی ساہیوال کے مقامی رہنما نوید اسلم کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی سینئر پوسٹ ماسٹر صوفیہ اسلم نے ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی پی او نے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔


ملاقات کے بعد اپنے بیان میں صوفیہ اسلم کا کہنا تھا کہ سی ایم سیکریٹریٹ اور وزیرِ اطلاعات نے بھی واقعے کا نوٹس لیا ہے، امید ہے کہ اب مجھے انصاف ضرور ملے گا۔

تازہ ترین