آپ آف لائن ہیں
جمعرات11؍ ربیع الاوّل 1442ھ 29اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعودی عرب، دادی پوتی کو بچاتے ہوئے ڈوب گئیں

سعودی عرب کے شہر سکاکا میں دادی اپنی پوتی کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی خاتون سارہ العلیمی کی پوتی اپنی دوستوں کے ہمراہ گیسٹ ہاؤس کے سوئمنگ پول میں تیراکی میں مصروف تھی۔

بچی دوستوں کے ہمراہ شوقیہ پول میں اتر گئی جبکہ وہ تیراکی میں ماہر نہیں تھی۔

تیراکی کے دوران جب دادی نے اسے سوئمنگ پول کے گہرے حصے میں اپنے ہوش و حواس کھوتے ہوئے دیکھا تو فوراً ہی انہوں نے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادی اور پوتی کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

معمر خاتون نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پوتی کو تو بچا لیا لیکن خود  سوئمنگ پول کے گہرے حصے میں چلے جانے کے باعث ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔

معمر خاتون کے بیٹے عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ  معمر ہونےکے علاوہ والدہ کو  تیراکی کا کوئی تجربہ نہیں تھا، انہوں نے  سوئمنگ پول میں محض پوتی کو بچانے کے لیے چھلانگ لگائی تھی۔

جاں بحق ہونے والی سارہ العلیمی سکاکا میں 30 برس سے زیادہ عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور ان دنوں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید