• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا شہید، 4 افراد زخمی


بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے15 سالہ لڑکا شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے بروہ اور ٹانڈر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے بروہ گاؤں کا 15 سال کا لڑکا شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ تانڈر سیکٹر پر فائرنگ سے 80 سال کی خاتون زخمی ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی شفیق نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیا جس میں بھارتی پوسٹوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

تازہ ترین